
سات روز قبل اغوا ہونے والا 17 سالہ نوجوان عبدالرحمان نواں کوٹ کے علاقے سے شدید زخمی حالت میں ملا، تاہم ہسپتال منتقل کرنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔
ورثا کے مطابق عبدالرحمان 9 جولائی کی صبح فرسٹ ائیر کے کیمپ میں پڑھنے کے لیے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا۔ اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی مگر پولیس نے مقدمہ سنجیدگی سے نہ لیا۔
ورثا کا الزام ہے کہ 15 جولائی کی شام نامعلوم افراد نے عبدالرحمان کو زہر دے کر کھیتوں میں پھینک دیا تھا۔ ہسپتال پہنچنے پر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔
مقتول کے ماموں کے مطابق عبدالرحمان گھر کا واحد کفیل تھا، اس کے والد کا انتقال اس کی دو سال کی عمر میں ہوگیا تھا۔
ورثا نے ڈی پی او عرفان سموں سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی تفتیش میں ہونے والی غفلت کا نوٹس لے کر فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو نواں کوٹ چوک پر بھرپور احتجاج کریں گے۔
ورثا کا پولیس پر تفتیش میں غفلت کا الزام ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او سے فوری نوٹس لینے کا مطالب