
حویلیاں (نیوز ڈیسک): حلقہ این اے 16 اور پی کے 44 کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی! ایم این اے علی اصغر خان اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے افتخار احمد خان جدون کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں حویلیاں تا سجیکوٹ آبشار ڈبل روڈ (وایا چندو میرا، حاجیہ گلی) کے لیے 55 کروڑ روپے کی خطیر رقم منظور کر لی گئی ہے۔

اس منصوبے کے تحت آج ایم پی اے افتخار احمد خان کے کوآرڈینیٹر خانویز خان کی قیادت میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور علاقہ معززین کی موجودگی میں تفصیلی سائٹ سروے مکمل کر لیا گیا۔ اس موقع پر سردار خالد گوہر، سابق ناظم سردار اورنگ زیب، ریاض خان کیالہ، سردار صدیق، سردار ساجد، سردار زاہد، سردار راشد، برکت، سردار رشید اعوان، سردار طارق، سردار عدیل ارشاد، سردار مصطفیٰ، حسن خان، بلال خان، جمعہ خان، سردار نواز، سردار عمران، عباد علی، زاہد خان، سردار فخر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بھی شریک تھے۔

عوامی حلقوں نے اس تاریخی ترقیاتی منصوبے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم این اے علی اصغر خان اور ایم پی اے افتخار احمد خان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقامی افراد کے مطابق یہ منصوبہ نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری لائے گا بلکہ سیاحت، تجارت اور مقامی معیشت کے فروغ میں بھی اہم سنگ میل ثابت ہوگا