
ایبٹ آباد (ملک بابر اعوان سے)ایبٹ آباد گزشتہ ماہ ہونے والی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث یونین کونسل پٹن کلاں کی مرکزی سڑک متعدد مقامات سے شدید متاثر ہوئی، جس کے باعث مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک چھوٹی پلی بھی بہہ گئی تھی، جس سے علاقے کا رابطہ مزید محدود ہو گیا۔

مقامی عوام کی کاوشوں اور تعاون سے اس پلی کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا گیا۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور تمام متعلقہ افسران کی جانب سے ایمرجنسی بنیادوں پر کام جاری رکھا گیا، اور اب پولیس چوکی بانڈی چمیالی کے قریب پلی اور حفاظتی دیوار کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق یہ منصوبہ ایک دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔ عوامِ پٹن کلاں نے اپنے تمام مقامی نمائندوں اور بالخصوص وزیرِ ریونیو جناب نذیر احمد عباسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے بروقت اقدامات اور عملی کام کے ذریعے عوامی مشکلات کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔
