
نوشہرہ: یوتھ کونسلر وی سی 3 نوشہرہ ارسلان بلوچ اور پاکستان تحریک انصاف یو سی تجوال کے رہنما ساکی بلوچ نے ایم این اے علی اصغر خان، ایم پی اے راجب علی عباسی اور سردار ساجد علی خان عباسی کا دلی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے یو سی تجوال، وی سی نوشہرہ اور وی سی 4 کے لیے مشین بھجوانے اور سلائیڈز صاف کروانے میں بھرپور تعاون کیا۔
ارسلان بلوچ اور ساکی بلوچ کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں کا یہ اقدام نہ صرف علاقے کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا بلکہ مستقبل میں ترقیاتی کاموں کے تسلسل کی بھی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے مزید اقدامات بھی جاری رہیں گے