
ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک )حالیہ شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث گاؤں کھوکھریالہ کی تمام رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہو گئی تھیں، جس کے باعث گاؤں کا قریبی وی سی اور شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
اس ہنگامی اور مشکل صورتحال میں گاؤں کے ہردلعزیز، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما اور سابقہ نائب ناظم حاجی میر افضل صاحب کی قیادت میں باہمت عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت موسم کی سختیوں کے باوجود سڑک کو بحال کر دیا۔ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام افراد خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

اسی دوران نزیر احمد عباسی کی کاوش سے بلڈوزر مشین کی بروقت فراہمی ممکن ہوئی، جس نے راستے کی بحالی کے کام کو مزید آسان بنایا۔
اسی تسلسل میں آج ملک تنویر، ملک کبیر، اور حاجی میر افضل صاحب کی قیادت میں پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت کے وفد نے پشاور میں اسٹیٹ منسٹر ریونیو جناب نذیر احمد عباسی سے ملاقات کی اور انہیں گاؤں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ عباسی صاحب نے مکمل یقین دہانی کروائی کہ:

رابطہ سڑک کی پی سی سی (پختہ کاری) کی جائے گی پانی کی تمام اسکیموں اور لاہنوں کی مکمل مرمت کی جائے گی محلہ جبڑیاں کی بجلی اسکیم پر جلد کام شروع کیا جائے گا
گاؤں کھوکھریالہ کے تمام مکینوں کی طرف سے نوجوان قیادت اور بالخصوص سابق نائب ناظم حاجی میر افضل صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر گاؤں کی ترقی اور بہتری کے لیے مثالی جدوجہد کی۔ ان کی یہ کاوشیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی