کھوکھریالہ (نمائندہ خصوصی ملک بابر اعوان)

گاؤں کھوکھریالہ محلہ سیری، ویلج کونسل بانڈی چمیالی، یونین کونسل بٹن کلاں کے رہائشی ماسٹر محمد فیاض کا گھر 24 دسمبر 2024 کو ان کے حقیقی بھائی محمد کلیم نے جلا کر راکھ کر دیا۔ اس دلخراش واقعے کے بعد ماسٹر فیاض اور ان کا پورا خاندان بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے تمبو میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

متاثرہ شخص ماسٹر فیاض نے فوری طور پر واقعے کی رپورٹ مقامی چوکی بانڈی چمیالی میں درج کروائی تھی، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کو تقریباً دو سال گزر جانے کے باوجود مجرم محمد کلیم تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ پولیس کی جانب سے کوئی سنجیدہ کارروائی نہ ہونے کے سبب محمد کلیم مفرور ہے اور آزادانہ گھوم رہا ہے۔

ماسٹر فیاض نے اعلیٰ حکام اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے محمد کلیم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ اسے قرار واقعی سزا دی جا سکے اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔


متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں جلد انصاف نہ ملا تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے