
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی سے340بریگیڈ کے کمانڈنگ آفیسر بریگیڈئیر حامد کریم بیگ کی ملاقات
ہزارہ پولیس پاک فوج کیساتھ مل کرترقیاتی منصوبوں اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے کوشاں ہے، ناصر محمود ستی
ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی سے 340بریگیڈ کے کمانڈنگ آفیسربریگیڈئیر حامد کریم بیگ کی ملاقات، ہزارہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں و غیر ملکی ورکرز و سیاحوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس پاک فوج کیساتھ مل کرترقیاتی منصوبوں اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے سیکیورٹی ایک بنیادی عنصر ہے۔کمانڈنگ آفیسربریگیڈئیر حامد کریم بیگ نے ہزارہ پولیس کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور سیاحوں کی سیکیورٹی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔کمانڈنگ آفیسربریگیڈئیر حامد کریم بیگ نے ڈی آئی جی ہزارہ کو شیلڈ پیش کی بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے ہزارہ پولیس کی جانب سے کمانڈنگ آفیسر کو پولیس شیلڈ پیش کی۔