
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق، برطانوی وزارتِ دفاع نے تین جدید ہوور کرافٹس پاکستان نیوی کے حوالے کیے ہیں، جو بحری دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ ہوور کرافٹس برطانیہ کی معروف کمپنی ‘گرفن میرین سپورٹ’ نے تیار کیے ہیں۔ اپنی تیز رفتاری، اعلیٰ نقل و حرکت، اور مختلف اقسام کے مشن مکمل کرنے کی صلاحیت کے باعث یہ ہوور کرافٹس نمایاں حیثیت رکھتے ہیں