
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی دہمتوڑ بائی پاس پر دبنگ کاروائی۔درجنوں ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو دھر لیا گیا۔ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی حویلیاں سجاد خان کی نفری کے ہمراہ دہمتوڑ بائی پاس پر بعد نماز جمعہ ناکہ بندیاں کیں گئیں۔دوران ناکہ بندی بائی پاس پر مختلف جگہوں سے آئے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو موٹر سائیکلوں سمیت پکڑ کر تھانہ بند کرکے ایف آئی آر درج کر دی گئی۔