
مانسہرہ( نیوز ڈیسک رپورٹ) نیو داتہ بائی پاس روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں معروف جیولرز خاندان شدید متاثر ہوا۔ حادثے میں طاہر اسلم جیولرز کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد زخمی ہو گئے جبکہ 4 افراد جاں بحقتفصیلات کے مطابق ممتاز کاروباری شخصیت حاجی اسلم جیولر کے صاحبزادے طاہر اسلم اپنی اسپورٹس جیپ میں اہلِ خانہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اچانک گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں سوار نو افراد میں سے سات کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف وارڈز میں داخل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس افسوسناک واقعے میں طاہر اسلم جیولرز کی اہلیہ، بیٹی اور نواسہ زندگی کی بازی ہار گئے، جن کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں
