
خواتین کے حقوق کے بارے میں اسلام نے واضح طور پر قرآن اور حدیث کی روشنی میں اپنے احکامات جاری کر دئیے مسلم معاشرے میں خواتین کا استحصال نا قابل فہم ہے خواتین پر تشدد اور انکے حقوق جو اللہ نے مقرر کئے اس سے روگردانی کرنا بہت بڑا جرم ہے سماجی تنظیم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایچ آر پی ڈی سی پاکستان خواتین کیساتھ ناروا سلوک کے خلاف عملی جہدوجہد کر رہا ہے ہر یوسی سطح پر ڈومسٹیک وائلنس کے خلاف تنظیمی ڈھانچہ موجود ہے فری قانونی معاونت کے لئے ضلعی سطح پر فری لیگل اسسٹنس دی جارہی ہے ظالم کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جارہا ہے خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ اسلامی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا رہن سہن اپنانے کی کوشش کریں شرعی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی اللہ اور اللہ کے رسول کے احکامات اور شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی کے مطابق گزاریں بے راہ روی سے خاندان ٹوٹتے ہیں اس سے اجتناب انتہائ ضروری ہے ان خیالات کا اظہار اج موضع یوسی سلہڈ گاؤں ترہیڑی رہائشگاہ مسسز ناصر خان کے ہاں تنظیم کے عہداران جن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یونس اعوان ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ادریس اعوان ایڈوکیٹ چیف کوآرڈینیٹر ہزارہ ڈویزن چوہدری مقبول احمد کوارڈینٹر ضلع ابیٹ آباد سابق اسسٹنٹ کمشنر قاضی عطاء الرحمٰن کوارڈینٹر تحصیل حویلیاں سردار محمد ارشد ڈپٹی سیکرٹری راجہ عمران کوارڈینٹر یوسی جھنگڑا حاجی عبدالوہاب نے کیا اس موقع پر اہل علاقہ کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یونس اعوان نے یوسی سلہڈ کے لئے مسسز ناصر کو کوارڈینٹر نامزد کیا
