
حویلیاں(قادر بخش سے )عوام الناس حالیہ دنوں میں اپنے گھروں علاقوں کی بارشی صورتحال میں خود نظر رکھیں کسی بھی ممکنہ صورتحال کو دیکھ کر اپنے اہل خانہ اور اہل محلہ کو محفوظ مقامات پر شفٹ کریں اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا مسحود تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی سے حویلیاں ایوب پل شدید متاثرایوب پل کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، ٹریفک کو متبادل راستہ پر شفٹ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود کا ایوب پل کا دوسرے بھی دورہ۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کو اقدامات کی ہدایات جاری کیں، اور پولیس کو پل کے داخلی راستوں کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ حویلیاں ایوب پل کی دوبارہ بحالی تک پل پر داخلے سے اجتناب کریں۔ عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا ان دونوں میں وہ اپنے اپنے گھروں علاقوں میں موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کریں