
حویلیاں(قادر بخش سے ) سانحہ سوات مینگورہ میں 18 افراد کی موت کے زمہ دار وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور ہیں سابق وفاقی وزیر و صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن مرتضی جاوید عباسی انھوں نے سانحہ سوات کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا جھنوں نے گزشتہ 12 سالوں میں صوبہ کےاندر کوئی عوامی مسائل کو کم کرنے میں کردار ادا کیا انھوں نے کہا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کروڑوں روپے صرف بسکٹ اڑانے کی مد میں خرچ کر چکے ہیں انھوں نے کہا ریسکیو کے نام پر نااہل صوبائی حکومت نے اربوں روپے ہوا میں اڑا کر رکھ دیے ہیں اور جب بھی کوئی ایمرجنسی ہوئی صوبہ کے اندر تو یہ کروڑوں اربوں روپے جو ان لوگوں نے ہضم کر رکھے ہیں ریسکیو کے نام پر انکی کارکردگی ہمیشہ زیرو رہی ہے مرتضی جاوید عباسی نے کہا اسی طرح میرے حلقے حویلیاں میں اس روز ایک دلخراش واقعہ پیش آیا تین معصوم بچے ندی دوڑ میں بہہ گے وہاں پر بھی اس 1122 کی جانب سے بروقت کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور ایک ہی گھر کے تین بہن بھائی موت کے منہ میں چلے گئے مرتضی جاوید عباسی نے کہا اس پر صوبائی حکومت مجرم ہے جو بڑے بڑے دعووں کا راگ الپتے نظر آتے ہیں مگر گراونڈ پر ان کی کارکردگی صفر ہے صوبے پر گزشتہ بارہ سالوں سے عوام کے ٹیکسوں سے اپنی عیاشیوں میں مصروف عمل ہیں