
حویلیاں(قادر بخش سے )تھانہ ناڑہ ایک تاریخی ورثہ کی حالت زار موجودہ دور میں رحم کے قابل ہے تھانہ ناڑہ ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کی یونین کونسل ناڑہ میں واقع ہے بعض ذرائع کے مطابق انگریز دور حکومت سے پہلے تقریبا 1832 میں تعمیر کیا گیا ایک تاریخی قلعہ جس پر بعد میں پولیس اسٹیشن(تھانہ) قائم کیا گیا پرانے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔ ٹوٹ پھوٹ کا شکار عمارت،بارش کے موسم میں ٹپکتی ہوئی چھتیں کسی وقت بھی منہدم ہو کر کسی بڑے جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔۔ تھانہ ناڑہ میں کسی قانونی کام یا شکایات کے لیے آنے والوں اور گرفتار ملزمان و مجرمان کی تھانہ منتقلی کے لئے انتہائی دشوار گزار،خطرناک اور کچا انتہائی خستہ روڈ کسی وقت بھی کسی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں پر سردی کی شدید ہوتی ہے یہاں ڈیوٹی پر مامور اہلکار ٹوٹی عمارت میں مشکلات سے دوچار ہیں ٹوٹی ہوئی ٹپکتی چھتیں،بوسیدہ عمارت کسی آسیب کے مسکن کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ہم نے بارہا اس مسئلے پر آواذ اٹھائی مجال کہ کسی کے کانوں جو تک رینگی ہو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ اور ڈی ایس پی سرکل حویلیاں کو اس تاریخی ورثے کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے فوری ایکشن کی ضرورت ہے محکمہ پولیس کی جانب سے اگر اس عمارت کی دوبارہ تعمیر یا اس کی مینٹینس کے لئیے فنڈز دیا گیا ہے یا دیا جاتا ہے تو پھر یہ تھانہ پرانے کھنڈرات میں کیوں تبدیل ہوا اگر محکمہ پولیس کی جانب سے فنڈز نہ ملیں تو کیا یہ ممبران اسمبلی یا حکومتی سطح پر اس کی بہتری کے لئیے فنڈز مہیا کرنا کیا خلاف قانون ہے؟؟ اگر کوئی قانونی قدغن نہ ہو تو ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اس کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں منتخب ممبرانِ اسمبلی افتخار خان جدون اور علی اصغر خان جدون کی خصوصی دلچسپی اس تاریخی ورثے کو دو بارہ جلا بخش سکتی ہے امید ہے کہ افتخار خان جدون اس جانب توجہ دیں گے اور ساتھ ہی محکمہ پولیس خیبر پختون خواہ،DIG ہزارہ اور DPO ایبٹ آباد کی خصوصی توجہ کا یہ تاریخی ورثہ تھانہ ناڑہ منتظر ہے۔