
حویلیاں( قادر بخش ) صوبائی حکومت کے منظور کردہ فنڈز سے تحصیل حویلیاں اور لوہرتناول کی تقدیر بدل جائے گی،اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے تاریخ میں پہلی مرتبہ عملی طور پر خرچ ہوں گے،الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل جلد عملی طور پر عوام نظر آئےگی ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈیڈیک افتخار احمد خان جدون نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ہنگامی میڈیا بریفنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اکبر فلور مل میں جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا وہ تمام تاریخی منصوبے جن میں حویلیاں ٹائپ ڈی ہاسپٹل کی اپ گریڈیشن،حویلیاں سٹی بائی پاس،حویلیاں تا سجیکوٹ آبشار تک روڈ کی کشادگی و تعمیر،کالومیرا نوشہرہ پل کی تعمیر،ڈبران واٹر سپلائی سکیم،حویلیاں سپورٹس کمپلیکس،حویلیاں قبرستان کے لئے زمین کی خریداری،حویلیاں لنگرہ بائی پاس پر گریڈ انٹرچینج اور سلطانپور کینٹ کے لئے فنڈز ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے کہاکہ لوہرتناول کی چار تحصیلوں کے لئے 1122 کی منظوری،یونین کونسل کوٹھیالہ(صوبن گلی)کے لئے گرلز ہائی سکول کی منظوری،ایبٹ آباد تا شیروان 35 کلومیٹر روڈ کی تعمیر،شیروان جوڈیشل کمپلیکس کی منظوری سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے شامل ہیں افتخار احمد خان جدون نے کہاکہ تحصیل حویلیاں و لوہرتناول کے لئے اتنے بڑے منصوبے تاریخ میں پہلی مرتبہ عملی طور پر نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 44 کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا وقت شروع ہو چکا ہے افتخار خان جدون نے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے تحصیل حویلیاں اور لوہرتناول کی تقدیر بدل جائے گی۔