
حویلیاں( قادر بخش سے) کپڑے کی تجارت نبی کریم صلَّی للہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور اس کاروبار میں بڑی برکت ہے صدر ایوان تجارت ہزارہ ڈویژن خورشید اعظم خان کا حویلیاں اعظم خان روڈ پر سٹائلو فیبرکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تجارت سنت کے مطابق کرنے سے پھلتا پھولتا ہے اچھا تاجر خریدار کو اپنی طرف راغب کرتا ہے اپنے اخلاق اور مناسب ریٹ سے مناسب نفع رکھ کر کاروبار کیا جائے تو اس میں روز بروز اضافہ ہوتا ہے خورشید اعظم خان نے سٹائلو فیبرکس کو حویلیاں کی مارکیٹ میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا ہے انھوں نے کہا ایبٹ آباد اور دیگر شہروں کو خریداری کے لیے جانے والوں کو اب حویلیاں میں ایک اچھی اور جدید وارہٹی میسر ہو گی انکے ہمراہ حویلیاں ایوان تجارت کے عہدیداروں میں عابد شاہ، سہراب احمد سردار مظہر شوکت محمود ملک عمران اور دیگر عمائدین موجود تھے