
حویلیاں ( قادر بخش سے) وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کا بوائز ہاسٹل دورہ،اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے طلباء کو فراہم کی گئی تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور یونیورسٹی ہاسٹل میں رہنے ولے طلباء سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے جس پر وائس چانسلر نے کہا کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور کھیل کے لیے جس طرح دیگر سہولیات فراہم کی گئی اسی طرح یونیورسٹی میں موجود میدان کو آپ کے لیےمذید بہتر بنایا جائے گاطلباء کی جانب سے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار افتخار حسین اور ڈائریکٹر ورکس آصف سہیل خان نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی بوائز ہاسٹل اور دیگر ترقیاتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کہا کہ یونیورسٹی بوائز ہاسٹل میں رہنے والے تمام طلباء کو ان کی ضروریات کے مطابق بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور تمام امور کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے گا ہمارا مقصد طلباء کو دور جدید کے عین مطابق تمام تعلیمی سہولیات سے آرستہ کرنا ہے اور یونیورسٹی کی تعمیر وترقی مشن ہے جس کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس احسن امر کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں یونیورسٹی کی ترقی اور طلباء و طالبات کے روشن مستبل کے لیے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کی جانب سے بھر پور تعاون کیا جائے گا۔
