
حویلیاں( قادر بخش سے ) لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ہماری پہلی ترجیح اور عوامی شکایات دور کرنا ہے چیف جسٹس ہائی کورٹ پشاور جسٹس ایس ایم عتیق کا تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کی کابینہ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومنتخب تحصیل بار ایسوسی حویلیاں کی کابینہ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ بار اور بینچ کو کوئی علیحدہ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کے لیے ہوگا۔ آپ اپنے بڑوں کو بھولیں نہیں، نوجوانوں کو اپنے بڑوں کو فالو کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کے ساتھ تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کی کابینہ کی ملاقات وفد کی قیادت صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں الرحیم خان جدون نے کی وفد میں ممبر KPK بار علی خان جدون،جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں جہانگیر خان جدون ،ابراھیم خان کاکا خیل فائنانس سیکرٹری ،وقار خان ایڈووکیٹ شامل تھے تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں نے حویلیاں بار کے حل طلب مسائل چیف کے نوٹس میں لائے اور ریلوے تھانہ حویلیاں کے اختیارات جوڈیشل مجسٹریٹ حویلیاں کو دینے کی استدعا کی،کیونکہ اس سے حویلیاں کی عوام کو سخت پریشانی ہوتی ھے اور ہری پور جاکر جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوتے ہیں ۔چیف جسٹس ہائی کورٹ نے تمام بحث امور معاملات کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی