
حویلیاں( قادر بخش سے) صوبہ خیبر پختون خواہ کو گزشتہ 12 سالوں سے موجودہ صوبائی حکومت نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے صوبہ کے اندر کوئی ترقیاتی کام اس عرصے میں نہیں مکمل کیا جا سکا ان خیالات کا اظہار وفاقی امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے حویلیاں نلوٹھہ ہاوس سلطانپور میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر انجینر امیر مقام نے کہا پاکستان اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے گزشتہ تحریک انصاف کی مرکزی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر کے چھوڑا ہے جس مشکل وقت میں مسلم لیگ ن نے ملک کو سنبھالا ہے اس وقت ملک غیروں کا گروی رکھ دیا تھا عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال کر اربوں روپے کی کرپشن کی گی امیر مقام وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کو دنیا میں جو مقام قاہد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف نے دلوایا ہے اس سے پہلے کسی نے نہیں کرسکا ایٹمی قوت بنا کر دنیا کے سامنے ٹاہیگر کے روپ میں پیش کیا امیر مقام وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کے لاکھوں نوجوانوں کےلیے روزگار اسکیم جیسے بڑے منصوبے کا آغاز ہوچکا ہے انشااللہ جلد پاکستان وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز کی قیادت میں ترقی کی دوڑ میں دیگر ممالک سے اگے نظر آئے گا نوجوان اپنے آپ کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھال کر تیاری کریں