
حویلیاں( قادر بخش سے) سابق ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ خیبر پختونخواہ سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے والوں کا چوتھے روز بھی تانتا بندھا رہا مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ سے انکی والدہ کی دعا مغفرت کے لیے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم خان سواتی، سابق صوبائی وزیر ممبر صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان خیبر پختونخواہ اسمبلی کے لیڈراف اپوزیشن ڈاکٹر اعباد اللہ و رہنماء مسلم لیگ ن ،ایم پی اے مسلم لیگ ن ملک طارق اعوان،ایم پی اے مسلم لیگ ن جلال خان،ایم پی اے عدیل اقبال اور دیگر کی نلوٹھہ ہاوس سلطانپور آمد.سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی انکے علاوہ دور دراز علاقوں سے عمائدین علاقہ نے بھی نلوٹھہ ہاوس سلطانپور آکر سردار اورنگزیب نلوٹھہ سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا