
حویلیاں( قادر بخش سے ) حویلیاں پریس کلب کی فلاحی تنظیموں کی سرپرستی قابل تحسین ہے،حمیدیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن علاقائی فلاح کے کاموں میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار حمیدیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہدحمیدخان،طارق جدون،چوہدری جاوید اسلم،باسط خان اور دیگر نے حویلیاں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں صدر حمادخان سیکرٹری جنرل خاکسار نثار احمد اور دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب پر عوامی حلقوں کا اعتماد قابل تحسین ہے شاہدحمیدخان نے کہاکہ حمیدیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن بھی علاقائی مسائل کے حل اور مجبور لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے میدان عمل میں ہے انہوں نے کہا کہ حویلیاں پریس کلب نے ہمیشہ فلاحی اداروں اور تنظیموں کی سرپرستی کی ہے اور نومنتخب عہدیداروں سے توقع ہے کہ وہ یہ سفر جاری رکھیں گے۔