حویلیاں( قادر بخش سے ) تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں لڑی سیداں کا رہائشی حاجی بلال ولد عبدالودود کی تشدد سے قتل شدہ نعش حویلیاں دھمتوڑ بائی پاس سے برآمد ۔
مقتول گزشتہ روز شام 4 سے گھر سے غائب تھا ۔مقتول کے لواحقین اس کی گزشتہ شام سے تلاش کر رہے تھے۔ رات بھر مقتول کی اطلاع نہ ملنے پر تلاش جاری تھی کہ اچانک لواحقین کو اطلاع ملی کہ دھمتوڑ بائی پاس کے قریب ایک نعش پڑی ہے ۔مقتول کے بھائیوں مراد خان، اشتیاق خان اور دیگر عزیر و اقارب اطلاع ملنے پے موقع پر پہنچے تو بلال ولد عبدالودود سکنہ لڑی کی تشدد شدہ نعش پڑی تھی ۔تھانہ حویلیاں کو اس کی اطلاع دی گئی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر حویلیاں ہاسپٹل پہنچایا۔
مقتول کے بھائی مراد خان ،اشتیاق خان اور ورثاء نے کہا ہماری کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں ہے۔ ہمارا بھائی سپیئر پارٹس کا کام کرتا ہے۔ گزشتہ روز شام تک گھر نہ پہنچنے پر ہمیں اسکی تشویش ہوئی اور ہم نے اس کی تلاش کی لیکن رات بھر ہمیں بلال کی اطلاع نہیں ملی اور اج صبح اس کی قتل شدہ نعش حویلیاں دھمتوڑ بائی پاس پہ ملی ہے۔