
حویلیاں( قادر بخش سے ) تحصیل میونسپل آفس میں پرچم کشائی چیئرمین عذیرشیرخان نے کی،تقریب میں لوکل گورنمنٹ آفیسرز سمیت عمائدین علاقہ نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی طرح تحصیل حویلیاں کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا صبح 9 بجے ٹاون ہال حویلیاں میں تحصیل لوکل گورنمنٹ کے تحت پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین عذیرشیرخان نے تھے انہوں نے سرکاری بلڈنگ پر پرچم کشائی کی اس موقع پر ٹی ایم او حویلیاں عتیق الرحمن،سپرنٹنڈنٹ ملک طفیل،محمد وسیم ممتاز سماجی شخصیت سردار ماجدگل خان،فلک نازخان نے مہمانوں اور سرکاری ملازمین کو مٹھائی تقسیم کی افواج پاکستان کے معرکہ حق کے شہیدوں کے لئے دعا بھی کی گئی اسی طرح گورنمنٹ غازی داؤد شاہ ہائی سکول میں پرچم کشائی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود صدر ایوان تجارت خورشید اعظم خان پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سید ارشد حسین شاہ ممتاز تاجر راہنماؤں سردار ناصر محمود سید عابدحسین شاہ صدر سہراب احمد حاجی اخلاق احمد سردار مظہر اقبال خانویزخان حنیف عباسی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔