
حویلیاں( قادر بخش سے ) تجارت انبیاء علیہم السلام کی سنت ہے تجارت کو سنت کے مطابق کرنے سے دنیا کے نفع کے ساتھ آخرت کا سامان بنتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر ایوان تجارت ہزارہ ڈویژن خورشید اعظم خان نے تجارتی مرکز ایم۔داہم ٹریڈرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر ایوان تجارت ہزارہ ڈویژن خورشید اعظم خان اور انکی کابینہ ممبران سردار مظہر، خانویزخان حنیف عباسی، فیضل رفیق اعوان، شوکت محمود سردار زعفران ملک ضیاء الرحمن اور دیگر نےافتتاح کی تقریب میں شرکت کی خورشید اعظم خان نے کہا حویلیاں ایک پرانا تجارتی کاروبار مرکز رہا ہے گاہکوں کے ساتھ اچھا سلوک کاروبار کے اندر برکت ترقی کا سبب بنتا ہے حویلیاں میں ایک بڑا سکوپ اب بھی موجود ہے اور درجنوں دیہات کا مرکز ہے اس لیے اچھا تاجر یہاں پر ایک اچھا کاروبار چلا سکتا ہے