
حویلیاں (قادر بخش سے )اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا مسحود کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں محترمہ سمیرا مسحود کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں امن و امان، سیکیورٹی، صفائی و ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران، پولیس، واپڈا، صحت، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں عشرہ محرم کے دوران مجالس و جلوسوں کے راستوں، لائٹنگ، صفائی، پانی کی فراہمی، لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ اور سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمیرا مسحود نے ہدایات جاری کیں کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور تعاون سے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے مقررہ راستوں پر رکاوٹیں دور کی جائیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن کے قیام کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
اجلاس میں موجود تمام محکموں نے اپنی تیاریوں سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔