حویلیاں ایوب پل کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے متبادل راستہ انتہائی ضروری ہوگیا ہے ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے عبدالرحیم خان ایڈوکیٹ صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں حویلیاں

ایوب پل کو محکمہ این ایچ فوری اور ہنگامی : بنیادوں پر بحال کرے گزشتہ سیلابی بارشوں نے ہزارہ ڈویژن اور بالخصوص حویلیاں ایوب پل سمیت درجنوں مقامات پر کروڑوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر بار ایسوسی ایشن حویلیاں عبدالر حیم خان ایڈوکیٹ نے کیا انھوں کہا حویلیاں ایوب بنایا جائے عبدالرحیم خان ایڈوکیٹ صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں نے منتخب عوامی نمائندوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عوامی مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور اس اہم ایشو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔پل سرکنے کی وجہ سے انتظامیہ نے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا ہے جس سے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انھوں نے متعلقہ محکمہ این ایچ اے کے حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اس اہم شاہراہ ریشم کے پل کو فوری طور پر مرمت کر کے استعمال کے قابل
بنایا جائے
رپورٹ حویلیاں پریس کلب
