ایبٹ آباد ( ویب ڈیسک) ایس ایچ او تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کیڈٹ عبدالغفور کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مسلم آباد بیریئر پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں۔

کارروائی کے دوران صدام ولد تجاور سکنہ حال کوٹیڑہ کے قبضے سے 2807 گرام چرس اور 1017 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اسی طرح مہوش بی بی دختر اقبال خان سکنہ میرا پانی حویلیاں کے قبضے سے 1011 گرام ہیروئن اور 563 گرام آئس برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے