
ایبٹ آباد گزشتہ شب سرسید کالونی میں شادی کی تقریب میں خواجہ سراء کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا ملزم ملک توقیر صراف گرفتار ۔ملزم نے شادی کی تقریب کے دوران بھیرہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء زیبی اور اس کی ساتھی لاہور کی رہائشی بینش پر فائرنگ کی جس سے خواجہ سراء زیبی موقع پر جاں بحق جبکہ بینش شدید زخمی ہوئی ۔
میرپور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ملک توقیر کو گرفتار کر کے زخمی بینش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور لاش پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور خواجہ سراء پچھلے کچھ عرصہ سے دوست تھے جبکہ ملزم کی تصاویر خواجہ سراء کے موبائل فون میں تھی جس پر ملزم کو رنج تھا۔