
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک )میں ڈی پی او عمر طفیل PSP کی ہدایات پر پولیس نے شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیا۔ اس دوران داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر ناکہ بندی کرکے مؤثر چیکنگ کی گئی۔

کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق:
821 گاڑیوں کی جامع چیکنگ کی گئی۔ 172 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔ 424 موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی گئی۔ بغیر نمبر پلیٹ کے 66 موٹر سائیکلوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ بغیر ہیلمٹ کے 70 ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 07 کمسن ڈرائیوروں کو پکڑا گیا۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی 57 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ 14 مقدمات غفلت اور بے احتیاطی سے ڈرائیونگ پر درج ہوئے۔ 16 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 1213 گرام چرس اور 02 عدد پستول برآمد کیے گئے۔

ڈی پی او ایبٹ آباد نے کہا کہ اس نوعیت کی کارروائیاں جرائم کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی تاکہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے