
ایبٹ آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان اور نوجوانوں نے ایبٹ آباد سے “تحریکِ عمران” کے نام سے ایک عوامی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس تحریک کا مقصد پارٹی چیئرمین عمران احمد خان نیازی کی رہائی کے لیے بھرپور عوامی آواز بلند کرنا اور نوجوانوں کو متحرک کرنا ہے۔

اس سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں اور پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ “تحریکِ عمران” کو ویلیج کونسل کی سطح تک پھیلایا جائے گا، اور ہر کالج، یونیورسٹی اور تعلیمی ادارے تک پہنچ کر نوجوانوں کو اس مشن کا حصہ بنایا جائے گا۔

ورکرز نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے قائد کی رہائی کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔ اس تحریک کے تحت نہ صرف عوام کو متحرک کیا جائے گا بلکہ پارٹی کی قیادت سے بھی براہ راست سوالات کیے جائیں گے تاکہ واضح اور متحرک حکمت عملی سامنے آ سکے۔
تحریکِ عمران کے آغاز کو مقامی کارکنان نے ایک سنگ میل قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ مہم پورے ملک میں نوجوانوں کو سیاسی شعور، آزادیِ اظہار، اور جمہوریت کے دفاع کے لیے متحد کرے گی۔