
ایبٹ آباد (نیوز ڈسک) ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور کی حدود میں پیش آنے والے ایک اغواء کے واقعے میں پولیس تاحال ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ انصاف کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، 22 جون کو خاتون کے اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لیکن کئی دن گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرہ خاندان نے ڈی پی او عمر طفیل اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن طاہر اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ اغواء میں ملوث ملزم شبیر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے