
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک ) ایبٹ آباد کے علاقے ویلج کونسل سلہڈ تھری میں شدید بارشوں کے باعث سکولوں کے راستے سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھیری میرا کی بچیاں راستہ ختم ہونے کی وجہ سے سکول نہ پہنچ سکیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے کے تین سرکاری سکولوں کے راستے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل طور پر متاثر ہو چکے ہیں جس سے طلبہ و طالبات کی تعلیم کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

اہلِ علاقہ نے بتایا کہ وہ متعدد بار ایم پی اے مشتاق احمد غنی اور ڈپٹی کمشنر کو درخواستیں دے چکے ہیں لیکن تاحال راستوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے کے اقدامات نہیں کیے گئے۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر راستے بحال کیے جائیں تاکہ بچوں کا تعلیمی نقصان مزید نہ ہو۔