
ایبٹ آباد ( ویب ڈیسک) ایبٹ آباد میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر طفیل PSP کی ہدایات اور براہِ راست نگرانی میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق مہم کے دوران ضلع بھر میں 1804 پولیس افسران اور جوان تعینات کیے جائیں گے جو پولیو ٹیموں اور مختلف مقامات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

انسداد پولیو مہم یکم تا 4 ستمبر جاری رہے گی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقع پر پولیس فورس ہر سطح پر پولیو ٹیموں کے ہمراہ موجود رہے گی تاکہ والدین اور بچوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ڈی پی او نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکے
ایبٹ آباد انسداد پولیو مہم کے لیے 1804 پولیس اہلکار تعینات

ایبٹ آباد میں یکم سے 4 ستمبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 1804 پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ڈی پی او عمر طفیل PSP نے براہِ راست نگرانی کرتے ہوئے تمام تر انتظامات مکمل کر دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق پولیو ٹیموں کے ساتھ ہر سطح پر فورس موجود رہے گی تاکہ والدین اور بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔