
حویلیاں(قادر بخش سے ) تھانہ حویلیاں کی حدود گاؤں پھلوالی میں نوجوان کا لرزہ خیز قتل کی واردات ملزمان نے فاہرنگ کرکے سہراب ولد استم سکنہ پھلوالی سابقہ نائب ناظم یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے بھتیجے کو کھیل کے میدان میں فاہرنگ کرکے قتل کردیا مقتول کو زخمی حالت میں حویلیاں ہاسپٹل پہنچانے کے دوران موت کے منہ میں چلا گیا مدعی اویس خالد ولد خالد محمود قوم تنولی سکنہ پھلوالی نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا سہراب احمد کرکٹ میچ میں دیکھنے گیا وہاں پر گل خطاب ولد عبدالقیوم، حسن ولد ذاکر عامر، نعیم گل ولد ممریز سے توں تکرار ہوئی ڈنڈوں سے حملہ آور ہوئے بعدازاں مذکورہ لوگ اسلحہ لیکر حملہ آور ہوئے اور فاہرنگ کی جس کے نتیجے میں سہراب احمد ولد استم کو قتل کرکے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ زیرے دفعہ 302/34 درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ زنی شروع کر دی