
مانسہرہ (جیو ہزارہ نیوز) — گزشتہ شب بالاکوٹ کے علاقے ڈمگلہ میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد مانسہرہ پولیس نے انسانیت اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، ایک تیز رفتار پراڈو گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، جس میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسلام آباد منتقل کیا گیا تاکہ انہیں بہتر علاج فراہم کیا جا سکے۔
آج صبح ایس ایچ او بالاکوٹ فہد شاہ اور ان کی ٹیم نے جائے حادثہ سے برآمد ہونے والا قیمتی سامان لواحقین کے سپرد کر دیا، جن میں:
- نقدی رقم 8 لاکھ 51 ہزار روپے
- پانچ عدد قیمتی موبائل فونز (آئی فون)
- ایک عدد لائسنس یافتہ نائن ایم ایم ترکی ساختہ پستول
- کپڑوں کے بیگز شامل ہیں۔
🛡️ پولیس کی دیانتداری پر خراج تحسین
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے بالاکوٹ پولیس کی اس امانت داری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے عملے کو شاباش دی اور کہا کہ:
“مانسہرہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، خاص طور پر سیاحوں کی سہولت، رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔”
🚦 ڈرائیونگ میں احتیاط کی اپیل
ڈی پی او نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تیز رفتاری، لاپرواہی اور غفلت سے گریز کریں، کیونکہ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی محفوظ بناتی ہے۔
❤️ لواحقین کا شکریہ و اعتماد
حادثے میں زخمی افراد کے اہل خانہ نے قیمتی سامان کی بحفاظت واپسی پر مانسہرہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے پیشہ ورانہ رویے اور دیانتداری کو سراہا