
حویلیاں( قادر بخش سے )حویلیاں مرکزی جامع مسجد میں نماز عید الاضحٰی کا سب سے بڑا عوامی اجتماع مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی نے نماز عید پڑھائی پاک بھارت جنگ کے غازی کیپٹن عبداللہ خان زخمی حالت میں نماز عید میں شرکت کینماز عید میں سول و فوجی افسران سیاسی و سماجی شخصیات جن میں ملک حبیب الرحمن برگیڈیر قیصر خان جدون، چیئرمین ملک قمر حسن سابق امیدوار تحصیل چیئرمین ملک طلحہ آصف ملک بلال ، ابراہیم خان جدون، سیکرٹری کینٹ بورڈ کراچی فیصل زمرد خان میجراویس زمرد خان ملک ایاز، ایم ڈی انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج گوہر زیب خان، ایمل خان لنگرہ سمیت حویلیاں کی مقتدر شخصیات نے نماز عید مرکزی جامع مسجد حویلیاں میں شرکت کی اس موقع پر خطیب جامع مسجد حویلیاں مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی نے نے کہا سنت ابراہیمی سے مراد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے، جو اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی کا نماز عید کےبڑے اجتماع سے خطاب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کا ارادہ کیا تھا، جو ان کی اطاعت و فرمانبرداری کا ایک اعلیٰ مظاہرہ تھا۔اس سنت کو مسلمانوں میں قربانی کے دن عید الاضحیٰ کے موقع پر یاد کیا جاتا ہے، جب وہ جانوروں کی قربانی دیتے ہیں۔ یہ عمل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت و فرمانبرداری کی یاد میں کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے مسلمان اپنے آپ کو اللہ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔سنت ابراہیمی کے چند اہم پہلو یہ ہیں اطاعت الٰہی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت الٰہی کا ایک اعلیٰ نمونہ ہیں