
حویلیاں( قادر بخش سے ) حویلیاں تحریک انصاف کے اولین ورکر سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلطان مرحوم کے فرزند ملک زیشان عرف شانی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد حویلیاں گاؤں میں وفات پا گئے ہیں جنکی نماز جنازہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نثار صفدرخان جدون، تحریک انصاف کے تحصیل صدر حاجی احمد نواز خان، ممتاز مسلم لیگی رہنماء خالد پرویز اعوان، فرزند حویلیاں ملک فرخ بشیر، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شہزاد محمود اعوان سینکڑوں تحریک انصاف کے ورکرز شہریوں عمائدین علاقہ مختلف سیاسی سماجی شخصیات علماء کرام نے شرکت کی