
بازار کمیٹی ہری پور کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایک شخص مختلف مقامات، بالخصوص لورا چوک اور مین بازار میں، برہنہ یا نیم برہنہ حالت میں گھومتا رہتا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف عوامی اخلاقیات کے منافی ہے بلکہ خریداری کے لیے آنے والی خواتین، مائیں، بہنیں اور بیٹیوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتی ہے۔
انتظامیہ سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ ایسے شخص کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اور اگر اس کا ذہنی توازن درست نہیں تو اسے کسی مستند علاج گاہ یا ذہنی امراض کے ادارے میں منتقل کیا جائے، تاکہ عوامی مقامات کی حرمت اور شہریوں کے سکون کو برقرار رکھا جا سکے