
ایبٹ آباد کھوکھریالہ ( ملک بابر اعوان سے )ایبٹ آباد گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل بارشوں کے باعث گاؤں کھوکھریالہ، یونین کونسل پٹن کلاں کا اپنے قریبی دیہات سے رابطہ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب منقطع ہو چکا تھا۔ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے عوام گھروں تک محدود ہو کر رہ گئی تھی اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو گئی تھی۔
اس سنگین صورت حال میں فخرِ کھوکھریالہ سابق نائب ناظم حاجی میر افضل صاحب کی قیادت میں کھوکھریالہ کا ایک وفد صوبائی وزیر ریونیو خیبرپختونخوا جناب نظیر احمد عباسی صاحب سے ملاقات کے لیے پشاور میں ان کے دفتر پہنچا۔ وفد میں جناب ملک کبیر احمد صاحب اور ملک محمد تنویر صاحب بھی شامل تھے۔
اس ملاقات میں سابق نائب ناظم میر افضل صاحب نے نہایت مدلل اور مؤثر انداز میں گاؤں کے مسائل کی ترجمانی کی، جس پر وزیر ریونیو نظیر احمد عباسی صاحب نے مکمل تعاون اور ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی۔
بارشوں کے تھمتے ہی، جناب نظیر احمد عباسی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 4 اگست 2025 کو کھوکھریالہ کے لیے ایک بلڈوزر مشین مہیا کی، جس نے موقع پر کام کا آغاز کر دیا۔ توقع ہے کہ یہ کام تقریباً تین دن میں مکمل ہو جائے گا۔
کام مکمل ہوتے ہی کھوکھریالہ، بنوٹا اور چھلا گلی کے درمیان سڑکوں کا رابطہ بحال ہو جائے گا، اور ٹرانسپورٹ ایک بار پھر بحال کر دی جائے گی، جس سے عوام کو درپیش شدید مشکلات کا خاتمہ ہو گا