
ایبٹ آباد (ویب ڈیسک)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے-42 سید جعفر شاہ نے یونین کونسل ککمنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پتھر گلی میں اپنی ذاتی فنڈ سے جاری گراؤنڈ کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں مزید دو کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ککمنگ میں محمد ارشاد کے حجرہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید جعفر شاہ نے کہا کہ رحمت خان فارسٹ چیک پوسٹ سے بوئی تک 22 کلو میٹر طویل سڑک پر سلائیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی جہاں ضرورت ہو گی وہاں حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائیں گی جبکہ نکاسی آب کے لیے نالے بھی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی کے-42 سے الیکشن لڑنے کے بعد وہ ہمیشہ اپنی جماعت اور اس میں شامل ہونے والے افراد کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور کسی کو مایوس نہیں کریں گے۔
جلسہ سے سید عارف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید جعفر شاہ واحد رہنما ہیں جو عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جیب سے خرچ کرتے ہیں اور انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں۔
اس موقع پر سردار محمد آصف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں 13 برس سے اقتدار میں ہے لیکن اب تک عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ ان کے بقول، ہر یونین کونسل میں گراؤنڈ اور اسپتال کا وعدہ کرنے والے عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
اجتماع سے مقامی رہنماؤں محمد اسامہ، رئیس عباسی، چیئرمین سنٹر وی سی ککمنگ شکیل احمد، واجد علی، ذوالفقار احمد، محمد ارشاد، نوید احمد، حاجی ریاض اور حاجی عبد الحمید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا