پشاور (ویب ڈیسک)کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور مزید تین ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملوث افراد میں بینک کیشئر مشرف، آڈیٹر اے جی آفس عالم زیب اور کنٹریکٹر شفیق شامل ہیں۔ ان کے بینک اکاؤنٹس میں 2 ارب 3 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان پلی بارگین کے لیے تیار ہیں، تاہم انہوں نے نیب کی جانب سے طے کی گئی رقم پر اعتراض کیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر نیب کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے ساتھ درست حساب کتاب کیا جائے تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے