
ایبٹ آباد ڈی ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد، فیصل حفیظ نے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (فاسٹ ٹریک) امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ضلع ایبٹ آباد اور محکمہ پولیس کا نام روشن کر دیا۔
اس اہم کامیابی کو فیصل حفیظ کی پیشہ ورانہ قابلیت، محنت اور لگن کا عملی مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے لیے ان کی کوششوں کو پہلے ہی پذیرائی حاصل تھی، اور اب ترقی کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں مزید نکھار کی امید کی جا رہی ہے۔
ایبٹ آباد پولیس، ساتھی افسران اور مختلف سماجی حلقوں نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے کامیابیوں کی دعا کی