
حویلیاں (ویب ڈیسک) – پاکستان تحریک انصاف (PTI) کا ورکرز کنونشن تحصیل حویلیاں میں شاندار طریقے سے منعقد ہوا جس میں تحصیل صدر احمد نواز خان جدون نے زبردست انٹری دی اور کارکنان کی توجہ کا مرکز بنے۔
کنونشن میں صوبائی صدر جنید اکبر خان، ایم این ایز علی خان، علی اصغر خان، اور ایم پی ایز افتخار احمد خان جدون، رجب عباسی، سردار خالد گوہر، مومنہ باسط سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

کنونشن کا انعقاد 5 اگست کے جلسے کے صرف دو دن بعد کیا گیا، اور ایک بار پھر حویلیاں کے عوام اور ورکرز کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ ایم پی اے افتخار احمد خان جدون اور ایم این اے علی اصغر خان کے حلقے میں ایک بار پھر عوام کا سیلاب امڈ آیا۔
کنونشن کے دوران “نہ وہ قیدی، نہ غدار”، “عمران کا” جیسے نعرے فضاء میں گونجتے رہے، اور پورا شہر عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکنوں کا جوش و جذبہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جس نے پارٹی قیادت کو نیا حوصلہ دیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری PTI خیبر پختونخوا و رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان نے کہا:
“اگر جنید اکبر خان نے چکدرہ میں عوام کا سمندر دیکھا تھا، تو آج حویلیاں میں بھی وہی مناظر دیکھ رہے ہیں۔ آپ کی موجودگی ہم سب کو طاقت دیتی ہے۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا:
“میں ان تمام جمہوریت پسندوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو سختیاں برداشت کر کے آج ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں، اور خاص طور پر آئی ایس ایف کے نوجوانوں کو، جو ہمیشہ ہر فرنٹ لائن پر سب سے آگے نظر آتے ہیں۔”
ورکرز کنونشن نے یہ واضح پیغام دیا کہ تحریک انصاف کا قافلہ نہ رکا ہے نہ رکے گا، اور عوام کا اعتماد آج بھی عمران خان اور ان کی قیادت پر قائم ہے