
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کی فلاح اور سہولت کی خاطر بہترین اقدام۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد اور جنرل پوسٹ آفس(GPO) کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔
دور دراز رہنے والے اور لائیسنس برانچ نہ آ سکنے والے صارفین اب گھر بیٹھے اپنا لائیسنس بذریعہ رجسٹری یا ڈاک گھر منگوا سکتے ہیں۔
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان اور ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ذاتی کاوشوں کی بدولت ٹریفک پولیس ایبٹ آباد اور جنرل پوسٹ آفس(GPO) ایبٹ آبادکے مابین چیف پوسٹ ماسٹر عامر شہزاد اور ٹائون انسپکٹر ایبٹ آباد عبدالغفور کی موجودگی میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ جس کے مطابق جو صارفین اپنا ڈرائیونگ لائیسنس وصول کرنے لائیسنس برانچ ایبٹ آباد نہیں آسکتے اب ڈرائیونگ لائیسنس انکے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔
ایبٹ آباد شہر سے دور دراز رہنے والے لوگ اس سہولت سے استفازہ حاصل کر سکیں گئیں۔
اس مفاہتی یاداشت کے مطاطق بذریعہ رجسٹری لائیسنس خارڈ پہنچانے کے چارجز مبلغ 60 روپے جبکہ عام ڈاک کے ذریعے لائیسنس کارڈ پہنچانے کے چارجز مبلغ 30 روپے مقرر کیے گئیں ہیں۔