
سجیکوٹ: ہفتے کے روز سکول سے چھٹی کے بعد گھر لوٹ رہی پرائمری سکول کی معصوم بچی "ایمان” (دختر سفیر احمد) ڈرائیور کی غفلت کی نذر ہو گئی۔ واقعہ محلہ اردو نگر کی مرکزی سڑک پر پیش آیا، جہاں اچانک چڑھائی سے اترنے والے چنگچی رکشہ نے سات آٹھ سالہ بچی کو اپنی زد میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق، ڈرائیور نے رکشہ چڑھائی پر کھڑا کر رکھا تھا جو بغیر کسی انتباہ کے اچانک تیزی سے اترائی کی طرف بڑھا۔ اس وقت ایمان دیگر ساتھی بچیوں کے ہمراہ سڑک عبور کر رہی تھیں۔ شدید زخمی حالت میں انہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ۔