اسلام آباد (ویب ڈیسک)نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صوبہ ہزارہ کے قیام کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک و وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔

اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سمیت ہزارہ کے اراکین اسمبلی اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور اس مقصد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔
ہزارہ قومی محاذ پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین اسد جاوید خان نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے متعدد تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کے عوام کی دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سیاسی قیادت کو متحد ہونا ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی و عوامی سطح پر بھرپور مہم جاری رکھی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس مقصد میں شامل کیا جائے گا