
سعودی عرب: معروف پاکستانی صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان اس سال فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ان کی حج روانگی پاکستانی صحافت اور ان کی ذاتی زندگی کے ایک مشکل ترین سفر کا اہم موڑ سمجھی جا رہی ہے۔
گزشتہ سال عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک دیا گیا تھا، جو کہ ملکی تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ تھا۔ اس سے پہلے وہ جبری گمشدگی کا شکار ہوئے، اور کئی دنوں تک ان کا کچھ پتہ نہ تھا۔ رہائی کے بعد ان پر شدید دباؤ، دھمکیاں اور جانی خطرات کے سائے منڈلاتے رہے۔ حالات اس قدر سنگین ہو چکے تھے کہ انہیں بالآخر زمینی راستوں سے مشکل اور خطرناک سفر طے کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنا پڑا، اور وہ انگلینڈ پہنچ گئے۔
اس سال اللہ تعالیٰ نے انھیں اپنے مقدس گھر، خانۂ کعبہ میں بلایا ہے۔ عمران ریاض خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر حج کی ادائیگی کی اطلاع دی گئی، جس پر ان کے لاکھوں چاہنے والوں نے دلی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ لمحہ نہ صرف ان کی ذاتی نجات اور سکون کا ذریعہ ہے بلکہ آزادی اظہار اور سچ کی تلاش کے سفر میں ایک امید کی کرن بھی ہے۔