
حویلیاں( ) حویلیاں کےامن وامان کو ہر حال میں بحال رکھا جائے گا اگر کوئی اس میں خرابی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی اور تاجر برادری پولیس انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے ان خیالات کا اظہار سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی کے وفد نعیم خان صدر سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی، جنرل سیکریٹری سردار مظہر، خانویزخان خان ارسلان معاویہ ملک فیضان اور دیگرنے ڈی ایس پی حویلیاں اور ایس ایچ او حویلیاں سے حویلیاں شہر کے امن وامان کے قیام کےحوالے سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی حویلیاں ساجد فاروق نے سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی کے عہدیداران کو مکمل یقین دھانی کروائی کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے گا کوئی نئی چیز نہیں ہونے کی اجازت ہے حویلیاں کے امن وامان کے معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا اس پر سیرت کمیٹی حویلیاں سٹی کے عہدیداران نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا