اسلام آباد: سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
اسلام آباد – سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیجز، اور انٹیلیجنس معلومات کی مدد سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت "کاکا” کے نام سے ہوئی ہے، جو واردات کے فوراً بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جسے فارنزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ کیس کی تحقیقات کو جلد مکمل کرنے اور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔