
ریاض: سعودی شہزادے خالد بن طلال نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بیٹے، شہزادہ الولید بن خالد بن طلال، طویل عرصے تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
شہزادہ الولید 2005 میں لندن میں ایک سنگین ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے۔ اس وقت وہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
’سوئے ہوئے شہزادے‘ کے نام سے مشہور شہزادہ الولید تقریباً دو دہائیوں تک انتہائی نگہداشت میں رہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اتوار کے روز ریاض میں ادا کی جائے گی